راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے زیر انتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا
کنونشن میں جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں نوجوانوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی-قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربا!نیوں، نظریہ پاکستان کی اہمیت اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بالخصوص قدرتی وسائل، زرعی ترقی اور موبائل سروس کی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا ۔وہ علاقے جہاں کبھی دہ- شت- گر- دوں کا راج تھا ، آج نوجوانوں کی تعلیم سے منسلک سرگرمیوں کی وجہ سے پہچانے جانے لگے ۔تقریب میں آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساؤتھ ، سول و عسکری حکام بشمول خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشاء اللّٰہ وزیرستان کے نوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے