راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ گاؤں گمبا پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کی آرمی میڈیکل اور ڈینٹل کور نے شرکت کی ۔پاک فوج نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 743 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں 220 مرد، 246 خواتین، 224 بچے اور 53ڈینٹل مریض شامل تھے۔میڈیکل کیمپس میں الرجی، فلو، بخار، معدے اور زچگی کے مسائل، جوڑوں کے مسائل، جسمانی کمزوری، دانتوں کا درد، پیٹ کا درد، بلڈ پریشر، شوگر اور انفیکشن کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیاعلاقہ مکینوں کو بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی، الٹراساؤنڈ، لیب ٹیسٹس اور معمولی آپریشن تھیٹر کے پروسیجرز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں علاقہ مکینوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ان میں تحائف تقسیم کیے گئے جن میں 30 دانتوں کی صفائی کٹس، 65 اسٹیشنری پیکٹس اور 4 فرسٹ ایڈ باکسز شامل تھےکیمپ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر جامع اور تفصیلی لیکچر دیے گئےضرورت مند عوام کے لیے آئندہ بھی مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائےگا