اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی ہے۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی ہوگی