اسلام آباد۔(اے پی پی):وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ سے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوھستانی نے ملاقات کی ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران کھیل داس کوہستانی نے پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت ملنے پہ مبارکباد پیش کی اور پورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ریحان قیصر شیخ ،محمد غفار اور عبدالرحمن مغل بھی موجود تھے۔