لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن غلام مصطفیٰ فل نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں برسی منائی جائے گی اس سلسلے میں آپ سب افسرز اپنی اپنی ریسپانسبلٹی خوش اصلوبی سے نبھائیں تا کہ برسی خیر خوبی سے گذر جائے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ واک تھرو گیٹ نصب کریں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ برسی میں ملک کے کونے کونے سے شرکت کرنے والے عوام کے لیے ضلع بھر میں لائٹنگ کے علاوہ گڑھی خدابخش بھٹو جانے والی سڑکوں پر سائن بورڈز بھی لگائے جائیں تاکہ آنے والے لوگوں کو برسی میں کسی قسم کی پریشانی محسوس نہ کریں، اجلاس میں محکمہ روڈز کے حکام کو ضلع لاڑکانہ کی مختلف سڑکوں پر ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے حکام کو واش روم وغیرہ جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری دی گئی اور حکام سے کہا کہ وہ تفویض کردہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں، اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ برسی کے موقع پر اپنے اپنے اضلاع میں گڑہی خدابخش بھٹو کو جانے والی سڑکوں پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں، تاہم ہسپتالوں، بنیادی ہیلتھ یونٹس اور ڈسپنسریوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے جہاں ماہر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اور ادویات بھی رکھی جائیں، انہوں نے واپڈا حکام کو ورسی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور سٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اور کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔