ٹوبہ ٹیک سنگھ( رپورٹ:برہان بابر)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی قصبہ الووال میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں لرزاخیز قتل نے ضلع بھر میں سراسیمگی پھیل گئی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابقپنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونےلڑکی کے اندھوناک واقعہ کیب وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں ایک بھائی اپنی بہن کو گلا دبا کر قتل کر رہا ہے اور ان کا باپ ساتھ والی چارپائی پر بیٹھا ہے، کے دونوں کرداروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق 22 سالہ ماریہ کو قتل کیے جانے کی اطلاع پولیس کو 24 مارچ کو موصول ہوئی جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ’ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کمرے میں چار افراد موجود ہیں جہاں اس لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا جا رہا ہے۔‘‘ڈی پی او کے مطابق ’ان چاروں افراد میں ایک عورت بھی ہے اور یہ واقعہ 17 مارچ کا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد عدالتی مدد سے قبر کشائی کی گئی ہے کیونکہ ملزمان نے قتل کے بعد لڑکی کو عجلت میں دفن کر دیا تھا۔‘ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کہتے ہیں کہ ’قبر کشائی کے بعد لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے اور نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد جیسے جیسے دیگر ثبوت سامنے آئیں گے تو کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔‘ٹوبہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے والے مرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس قتل کے وقت کمرے میں موجود باقی دو ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گلا دبا کر قتل کرنے کی اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے اس کا نوٹس لیا تھا اور پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد حوالات میں ان کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔