تربت (نمائندہ خصوصی)
گزشتہ روز تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید (عمر 24سال، ساکن مظفرگڑھ)کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی۔شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں کی شرکت کی.ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں