اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شانگلہ کے شہر بشام میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کی تھی زرائع کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں خودکش حملےکے نتیجے میں 5 چینی شہری جاں بحق ہوگئے۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی منصوبہ بندی کی، جس میں جماعت الاحرار کے کمانڈر مکمل شاہ ابراہیم سربکاف، جو ٹی ٹی پی کے پولیٹیکل کمیشن کے رکن بھی ہیں، اور غازی فورس ٹی ٹی پی کے کمانڈر بلال غازی شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھارتی انٹیلیجنس کے ٹیکنیکل مشن کا سربراہ، بھارت کمار نے اس پورے حملے کی سربراہی کی، اور افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کو ضمانت دی ہے کہ افغان طالبان کمانڈرز ان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں مدد کریں گے۔ معتبر ذرائع نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ خالد بن ولید کور کے 2 بریگیڈ کے عبدالرحمان نامی ایک سینئر افغان طالبان کمانڈر نے بھی اس حملے کی حمایت اور سہولت کاری کی۔افغان طالبان کے سینیئر کمانڈروں کی ٹی ٹی پی کی سہولت کاری اور غیر ملکی شہریوں، خصوصا چینی شہریوں پر بڑھتے حملہ بہت تشویش ناک ہیں۔ ایسے دہشت گرد حملے پورے خطے کا امن و امان خراب کرتے ہیں اور علاقے کی عدم استقامی کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔