اسلام آباد (بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کی زیر نگرانی اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی جعلی مکھن بنانے والے کارخانے کو سیل کر دیا ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جعلی مکھن بنانے والے کارخانے کو سیل کر دیا، ترامڑی کے علاقے میں گھر کے اندر جعلی مکھن تیار کیا جا رہا تھا، موقع پر بنا سپتی گھی کے ٹین برآمد کیے جبکہ کارخانے کے مالک نے جرم قبول کیا اور بتایا کہ بارہ سو روپے کلو دیسی گھی بیچ رہے ہیں، پانچ سو کلوگرام ملاوٹی مکھن اور گھی موقع پر تلف اور مالک کے خلاف مقدمہ ردج کر لیا گیا،