اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ (Jiang Zaidong) سے بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نےکہا کہ”مجھ سمیت پوری قوم "کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں. وزیرِ اعظم نےمزید کہا کہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی. .چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا. اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نےکہا کہ،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا. وزیرِ اعظم نےکہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی تعریف کی. وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.