لندن ( نیٹ نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جولائی میں پاکستان واپس جاوں گا۔
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا عدالتی معاملات سےاسحاق ڈارخودآکر نمٹ لیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف چاہتے ہیںکہ اسحق ڈار کو ملک میں واپس جانا چاہیے کیوں کہ ملک کی معاشی صورتحال ہماری ساکھ متاثر کررہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جولائی میں کسی وقت پاکستان واپس آسکتے ہیں۔