کراچی ( بیورو رپورٹ) روٹری کلب ار سی کے نارتھ کی ڈسٹرکٹ گورنر کلب وزٹ میٹنگ ڈی ایچ اے کراچی بیچ ویو کلب میں منعقد ہوئی تقریب کا اغاز پریزیڈنٹ ار سی کے نارتھ محمد ریاض چوہدری نے کیا اور ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان روٹری کلب سندھ بلوچستان اور،محمد علی حیدر صاحب ڈسٹرکٹ چیئر فور کونسلیگ ریزولیوشن اینڈ رجسٹریشن چیئر فور اپون 2024،محمد اصف مکاتی ڈسٹرکٹ سیکرٹری 3271 میڈم سعدیہ طارق ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ازیکٹیو کوارڈینیٹر،کیپٹن اظہار بیگ اسسٹنٹ گورنر،میڈم دردانہ ڈپٹی گورنر نے شرکت کی میٹنگ کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اس کے بعد قومی ترانہ سب حضرات نے کھڑے ہو کر پڑھا اس کے بعد صدر کی اجازت سے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا بورڈ اف ڈائریکٹر کا تعارف کرایا گیا اور ان کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔چودری فقیر محمد ڈائریکٹر سوشل سروسز، پرویز اقبال ارائیں فنانس سیکٹری روٹری کلب، محمد عادل ارائیں ممبر روٹری کلب،میڈم نجمہ کاشف ممبر روٹری کلب،محمد کنور حبیب صاحب یوتھ افیڈ ڈویلپمنٹ،محمد ہارون چامڈیا اڈٹ اینڈ اکاونٹ،محمد یونس ایجوکیشن اینڈ لٹریسی میڈم انور سلطانہ ڈائریکٹر انٹر کلب ریسپشن محمد اقبال ممبر کا تعارف کروایا گیا۔معزز مہمان ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان صاحب نے تفصیل سے اپنا تعارف اور اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔اس کے بعد صدر کی اجازت سے ار سی کے نارتھ کلب کے جنرل سیکرٹری نے کلب کی سالانہ کارکردگی اور دیگر پروجیکٹ کے بارے میں مہمانوں کو اگاہ کیا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور گزشتہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی جس میں میڈیکل کیمپ اور راشن کی ترسیل کا سسٹم بتایا مزید ڈکٹر خلیق الرحمان نے بتایا ہم اس پلیٹ فارم سے ضرورت مند لوگوں تک پہنچتے ہیں ان کو صحت کے شعبے میں میڈیکل کیمپ اور انکھوں کے حوالے سےتمام بیماریاں ہوتی ہیں ان کا علاج معالجہ اور اپریشن فری کیے جاتے ہیں ہمارے سینئر ڈاکٹر مختیار نے نواب شاہ میں چیرٹی اسپتال بنایا ہے وہاں ہم ہر مہینے فری اپریشن کرنے جاتے ہیں اور ایجوکیشن سیکٹر میں بچوں کی فیس اور تعلیم کے اخراجات دیے جاتے ہیں اکسیجن ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے خصوصا ہمارے ملک میں درختوں کی کمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے اس سلسلے میں درخت اور پودوں کی شجرکاری بھی دوسرے روٹری کلب کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے اور ہمارے روٹری کلب کے پلاٹ پر درخت اور پودے لگائے گئے ہیں ہماری دعا ہے کہ وہاں کوئی اچھا پروجیکٹ بن جائے تاکہ عوام الناس کا فائدہ ہو سکے۔اس کے بعد کرسی کے اجازت سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا تمام ممبران سوال کے جوابات دیے۔گورنر روٹری کلب آپ محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری کلب اٹھ سی کے نارتھ کی ممبرشپ پر زور دیا اور روٹری کلب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا روٹری کلب کے لوگ ہیں واقعی ایک فیملی ہے ہم نے مل جل کر فلاحی انسانیت کے لیے کام کرنا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اس موقع پر اگلے مہینے موون پک ہوٹل میں ہونے والے کانفرنس کی دعوت دی۔اور کہا کہ تمام لوگ اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کریں۔اس کے بعد گورنر محمد حنیف خان نے روٹری کلب ار سی کے نارتھ کے ممبران کو روٹری پن لگائی گئی۔اس کے بعد افطار اور ڈنر کیا گیا ڈنر کے بعد صدر ار سی کے نارتھ محمد ریاض چودری اور دیگر ممبران کی طرف سے گورنر محمد حنیف خان کو پھول پیش کیے گئے اور انے والے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک روایتی تحفہ پیش کیا اور پورے کلب کی طرف سے گورنر صاحب کو افیشل وزٹ شیلڈ پیش کی گئی جس پر گورنر محمد حنیف خان نے کلب کے ممبران کا شکریہ ادا گورنر محمد حنیف خان نے صدر محمد ریاض چودری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خلیق الرحمان کو روٹری کلب کا فلیگ اور میگزین دیا اور اخر میں کشمیر فلسطین سمیت تو دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی۔