اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پاکستان پر مسلط کردہ بھارت کی ایک ایک جنگی تکنیک تھی جس کا اگر عام ہتھیاروں سے مقابلہ کیا جاتا تو پاکستان کے اربوں ڈالر ضائع ہو جاتے۔پاکستان نے اسلحے کا انبار لگانے کی بجاۓ ایک نسبتا” آسان حل چنا جس میں حملہ آور دشمن پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا شامل تھا ،اس مقصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس نصر ٹیکٹیکل بلسٹک میزائل بناۓ گۓ۔یہ میزائل اگرچہ مشرف دور میں ہی بن چکا تھا، لیکن اسے فوج کی جانب سے پہلی بار 2011 میں مشقوں کے دوران منظرِعام پر لایا گیا اور 2013 میں یہ سروس کا حصہ بنا۔میزائل ایک ملٹی پل ٹیوب لانچرز پر نصب ہوتا ہے، پہلے ایک گاڑی پر دو میزائل نصب ہوتے تھے جبکہ اب چار نصب ہوتے ہیں، میزائل کا کل وزن 12 سے 13 سو کلوگرام ہے جس کے اندر 400 کلوگرام وزنی وارہیڈ ہوتا ہے۔اگرچہ فوج اس میزائل کی رینج 70 کلومیٹر بتاتی ہے، لیکن سائز اور وزن کے حساب سے اسکی کم ازکم رینج بھی 120 کلومیٹر بنتی ہے۔یعنی اس میزائل کی کافی چیزیں خفیہ رکھی گئ ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ میزائل خصوصا” اسرائیل کے آئرن ڈوم طرز کے ائیرڈفینس سسٹمز کو دھوکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر ایسا ہے تو لازمی طور پر اس میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہو گی اور اس میں دوران پرواز اپنا رستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہو گی۔