ٹھٹھہ( نمائندہ خصوصی)دھابیجی پریس کلب کی جانب سے سندھ کی بیٹی پریا کماری کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں سول سوسائٹی کے معززین شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیاس موقع پر ذوالفقار خاصخیلی ، قاری فیاض دیشانی ، رحیم خان شورو ، غلام مصطفیٰ ساریو ، حاجی داؤد شاہ خان ، حافظ غلام حسین پہنور ، مقصود جوکیو ، سیف الملوک شاہ ، امین فاروقی ، شیر زمان جوکیو ، آصف جوکیو ، فہیم انصاری ، ذوالفقار شاہ ، بشام جوکیو ، علیم جوکیو ، ذوالفقار حیدر ، یاسین سرور جوکیو ، شاہ زیب منگی ، شاہد سموں ، روشن بھوپانی ، صدام حسین پہنور ، محی الدین جوکیو ، نور محمد کچھی ، عثمان خان ، شاہی جان خان ، کامل شاہ ، و دیگر نے شرکت کیمظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 22 ماہ قبل سکھر سے معصوم پریا کماری اغوا ہوکر لاپتہ ہے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ اب پریا کماری کسی بااثر وڈیرے کے پاس ہے ، اس حوالہ سے سندھ حکومت اور سیکیورٹی ادارے اپنا فرض نبھاتے ہوئے مذکورہ بچی پریا کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کرے ، تاکہ متاثرہ خاندان کا مداوا ہو ، سندھ میں پیر ، میر سردار اور وڈیرہ شاہی نے اپنی الگ ریاست بنا رکھی ہے ، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت سندھ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ توجہ دیتے ہوئے فوری نوٹس لے اور انتظامیہ کے ذریعے معصوم پریا کماری کو بازیا کرائے