کراچی(رپورٹ :ابومناص میاں )ماہ صیام میں غربت مہنگائی اوربیروزگاری سے تنگ شہرقائدکے عوام کی زندگی ” ٹریفک پولیس”اجیرن کردی ہے کراچی کے تمام ٹریفک سییکشز کے افسران نے”عیدسیزن”کےلئےگھات لگا کر کھڑے رہنا ٹریفک پولیس کا ٹرینڈ بن گیا,مین روڈ چھوڑ کر اندرون سڑک پر چار سے چھ افسران و اہلکار گھات لگائے کھڑے رہتے ہیں,صبح سویرے نوکری پر جانے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا,ٹریفک اہلکاروں نے شہریوں پررشوت نہ دینے تشدد شروع کرکے زندگی اجیرن کردی ہے,کوئی بھی نقص نکال کر چالان کردینا معمول بن گیا,شہر کی تمام شاہراہوں شاہراہ فیصل ۔راشد منہاس سائٹ۔ناظم آباد نارتھ ناظم آباد گلشن اقبال بلوچ کالونی شاہراہ قائدین کورنگی اور انڈسٹریل کی مین شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملتا ہے,لیکن ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اپنا ہدف پورا کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں,ماہ صیام میں بھی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے,ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے,شہر قائد کے عوام نےوزیراعلی سید مراد علی شاہ ۔گورنر سندھ نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ, اور ڈی آئی جی ٹریفک نوٹس لیں,