کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نےحلقہ این اے 235 میں آٹا تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہر الحمدللہ ہر سال اس سال بھی پاکستان راہ حق پارٹی نے اپنی روایات قائم رکھیں اور سینکڑوں شہدا اور غریب مساکین کے گھروں کے ساتھ ساتھ سفید پوش لوگوں کو بھی راشن تقسیم کیا گیا اشرف میمن نے کہا کہ الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی راہ حق پارٹی کی جانب سے غریب اور سفید پوش گھروں میں راشن اور آٹا تقسیم کیا گیا اور انشاللہ عیدی بھی تقسیم کی جائے گی راہ حق پارٹی کے ورکرز گھر گھر جا کر سامان تقسیمِ کر رہے ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ ہم شہدا کے گھروں کفالت کرتے ہیں اور ہر ماہ باقاعدگی سے سینکڑوں گھروں میں ماہانہ وظائف پہنچاتے ہیں رمضان المبارک کے خصوصی موقع پر راہ حق پارٹی راشن کی تقسیم اور سفید پوش لوگوں کے بچوں کو عیدی بھی تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہیں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ طرف لوٹ کھسوٹ اور فوٹو شوٹ تک محدود ہے اور اس کے ساتھ کئی نام نہاد این جی اوز لوگوں کو بےوقوف بنارہی ہیں ہم الحمدللہ کئی سالوں سے شہدا کے گھروں اور غریب مساکین کے ساتھ تعاون کرتے چلے آرہے ہیں اور آج پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ انشاللہ مرتے دم تک آپنا کام کرتے رہے گے انھوں نے مخیر حضرات سے بھی کہا وہ بھی ہمارے ساتھ اس کام میں شامل ہوں اور اپنے ہاتھوں سے سامان تقسیم کریں