کراچی( نمائندہ خصوصی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائشگاہ پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔کور کمانڈر کراچی نے شھید کاشف کے اھل خانہ سے ملاقات کی اور شھید کی شجاعت و بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہمادر وطن کے دفاع کے لئے سید کاشف علی کی قربانی سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی، کور کمانڈر کراچی نے شھید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے درجات کی بلند ی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی