کراچی (بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ 78 سال قبل 23 مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں نے جداگانہ وطن کا مطالبہ تاریخ ساز اور یاد گار دن ہے جب لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے عظیم الشان اجلاس میں علیحدہ ملک کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوٸی اور پھر دنیا کے نقشے پر قاٸد اعظم محمد علی جناح اور اکابرین ملت کی عملی جدوجہد اور قربانیوں سے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان حاصل ہوا۔ مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ قرارداد پاکستان دو قومی نظریہ کا واضح اعلان تھا 23 مارچ 1940 کا دن قیام پاکستان کا اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ دو قومی نظریہ درست ثابت ہوا پاکستان کے دشمن ہماری آزادی اور سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن اسلامیہ جمہوریہ پاکستان رمضان المبارک میں حاصل ہوا جو عطیہ خداوندی ہے انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لۓ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جاۓ یہ دن پاکستان سے لازوال محبت اور وفاداری کا تقاضہ کرتا ہےکیوبکہ یہ ملک لاکھوں ماں بہنوں بزرگوں اور نوجوانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا.