کراچی( نمائندہ خصوصی)وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی -وزیر بحری امور نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے قائد کے وژن کی ہمیشہ قدر کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ بحری امور کی وزارت کراچی پورٹ کو ترقی دینے کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کوشش کریگی – وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ٢٣ مارچ 1940 میں قرارداد پاکستان کے ذریعے ایک نئی سوچ ایک نئی امید اور ترقی کی بنیاد رکھی گئی اسی طرح میں آج مزار قائد پر حاضری دینے آیا ہوں اسی مقصد کے ساتھ کہ پاکستان میں خوشحالی لیکر آنی ہی اور اپنے آب و اجداد کی قربانیوں کو رائگا نہیں ہونے دینا- انہوں نے کہا کہ وہ آج سے تقریباً تیس سال پہلے کراچی چیمبر آف کامرس کے پریذیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں اور پورٹ کو مزید ترقی دینے کے لئے اقدامات کیے جاسکتے ہیں- بحری امور کی وزارت ہر طرح معاشی ترقی میں تعاون کریگی، معاشی طور پر صورتحال بہتر نہیں ہے لیکن مسائل کے حل کے لئے تمام اقدامات کئے جاینگے – انہوں نے کہا کہ کل ہی وزیر اعظم شہباز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جہاں ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام وزرا نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا ارادہ کیا ہے -انکا کہنا تھا کہ اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور پوری کابینہ کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پوری کوشیش کرنی ہیں – ایک سوال کے جواب میں قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ جلد از جلد ایسے کام کیے جائیں تاکہ کم وقت میں کام ہو اور بلیو اکانومی کے ذریعے باہر سے ایف ڈی آئی زیادہ سے زیادہ آنا شروع ہوجاے – انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے کراچی کی سیٹ سے الیکشن لڑا ہے اور وہ کراچی کے نظام سے بخوبی واقف ہیں آخر میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ پارٹی