کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)، پولیس، اینٹی نارکوٹیکس فورس اورکسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی، نیشنل ہائی وے نزد گھگھر پھاٹک اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران 1700 لیٹر ایرانی ڈیزل، ایک عدد ٹینک، ایک عدد پیٹر، ایک عدد فیولنگ مشین، 1.220 کلو آئس، 8.600 کلو چرس، 6 عدد موبائل فونز، 7 عدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور 15عدد پاسپورٹ برآمد کر لیے گئے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ منشیات ANF جبکہ ایرانی تیل اور دیگر سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔