سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے چار کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)کے تحت نظربندی قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ونود چٹرجی کول پر مشتمل یک رکنی بنچ نے ضلع کپواڑہ کے رہائشی راشد حبیب زرگر، ضلع کولگام کے امیر احمد راتھر، اورسرینگر کے رہائشیوں دانش بشیر ڈار اور سہیل کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی۔