اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں افسران کی تعیناتی پر طاقتور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف آمنے سامنے امنے سامنے آ گئے محسن نقوی اپنی ٹیم لانے پر اڑ گئے پنڈی سے مدد مانگ لی۔شہباز شریف محمد علی رندھاوا کو جبکہ محسن نقوی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے اب اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد لگانے پر بضد ہیں۔محسن نقوی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیکریٹری داخلہ لگانا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے سیکریٹری داخلہ کے لیے تین سیکریٹریز مومن آغا، سید علی مرتضی اور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کے نام دے دیئے