گوادر(نمائندہ خصوصی )گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان (عمر: 35 سال،ساکن ضلع ڈی جی خان ) اور سپاہی عمران علی (عمر: 28 سال،ساکن ضلع خیرپور) کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیےگئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گاپاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی