کراچی (نمائندہ خصوصی)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں مالی کرپشن اور انتظامی بے ضابطگییاں عروج پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسییشن کی سابقہ انتظامیہ سابق چانسلر جاوید انوار سابق جنرل سیکرٹری ارشد خان ، وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی کی مبینہ ملی بھگت بورڈ اف گورنرز کے طے شدہ قانون کی دھجیاں بکھرنے کا انکشاف سامنے آ گیا واضح رہے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےبورڈ اف گورنرز کی پاس کردہ قرداد کے مطابق ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو نان ٹیچنگ ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جا سکتا وہیں دوسری جانب ڈاکٹر اصف ڈین بیسک و اپلائڈسائنس جن کی تعلیمی قابلیت و معیار اس پوسٹ کے بلکل برخلاف ہے. موصوف بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی تعلیمی قابلیت رکھتے ہے اور موجودہ انتظامیہ کے خاص منظور نظر ہونے کی وجہ سے ان کو ڈین بیسک و اپلائڈ سائنس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو یونیورسٹی کی انتظامیہ پر نہ صرف سوالیہ نشان بلکہ یونیورسٹی کے بورڈ اف گورنرز جیسے قابل و اہل لوگوں کی موجودگی میں بنائے گئے قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگی ہوئی ہے. جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر محمّد ریحان جو کہ پروفیسر کی پوسٹ کے ساتھ ڈائریکٹر کیو ای سی تعینات کر دیا گیا موصوف کو خاص وفاداری کا صلہ سال بھر میں ڈبل پروموشن کی صورت میں دیا جا رہا ہے. وہیں ڈاکٹر ریحان شمس جو کہ اسسٹنٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر کے عہدے پر تعینات ہیں ۔یونیورسٹی کی سابقہ انتظامیہ اور موجودہ وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی کھلی خلاف قانون حرکتوں اور ایسے عوامل کے تحت قانون کی دھجیاں بکھیرنے میں مسلسل مصروف عمل ہیں. اپنے منظورنظر افراد کی تنخاھوں میں روز با روز لاکھوں روپوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے. یہ تعلیمی ادارہ جس مقاصد کے تحت قائم کیا گیا تھا اس کے بلکل برعکس و برخلاف کام کیا جا رہا ہے ۔گورننگ باڈی فوری نوٹس لیتے ہوئے اس غیر ائینی اور غیر قانونی عمل کی روک تھام کرے اور ادارے کی ساکھ و مستقبل کو بچانے میں بانیان پاکستان کے ادارے کے ساتھ تعاون کرے ان افراد کو واپس اپنے عہدوں پر صرف اور صرف بطور اساتذہ کائنات کرے ۔۔۔۔ اور نون ٹیچنگ پوسٹوں پر اہل و قابل افراد و تعینات کیا جائےاور سر سید یونیورسٹی کی ساکھ اور عزت ووقار کو بحال کیا جا سکے۔دریں اثناء سابق چانسلر جاوید انور ۔سابق سیکریٹری جنرل ارشد خان وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرارسرسیدیونیورسٹیس سید سرفراز علی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابط نہ ہو سکا ۔سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ جب چاہےٹیم www.tariqjaveed .com کو اپنا موقف بھیج سکتے ہیں