لاڑکانہ(نمائندہ خصوصی )
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی کال پر آج لاڑکانہ میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھاندلی اور بدمعاشی زدہ بلدیاتی الیکشن کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بلدیاتی امیدواروں اور شھر لاڑکانہ کے عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو صاحب، GDA سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی صاحب نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ کل بروز 29 جون بروز بدھ سندھ کے تمام اضلاع میں شام 6 بجے ssp آفیس کے باہر پولیس گردی ، کارکنان پر تشدد، پولیس کی جانبداری ، اپوزیشن کے امیدواروں پر جھوٹے مقدمات کے خلاف پر امن احتجاج کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو فراہم کی گئی ووٹر لسٹ اور پرزائیڈنگ آفیسر کے پاس موجود لسٹ میں زمین آسمان کا فرق تھا ،
راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ بڑے منظم انداز میں مسلسل 3 ماھ ووٹ کی تصدیق کے نام پر اپوزیشن کی جماعتوں کے ووٹرز کو لسٹ سے غائب کردیا گیا ، حلقہ بندیوں میں سندھ حکومت کے ماتحت DC صاحباں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو بھی حد بندیاں الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئیں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کرکہ نہ صرف انکو قبول کیا بلکہ اس سے من پسند حلقے سرکاری جماعت کو فراہم کرکہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی بنیاد رکھ دی تھی ،
جج صاحبان کے بجاء سندھ حکومت کے ماتحت ملازمین کو RO’s مقرر کیا گیا تھا جو بھی بددیانتی پر مبنی تھا ، راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ پرزائیڈنگ افسران اور انکے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر تعینات سندھ حکومت کے ملازمین نے اپنی نوکری بچانے کے لئے صاف شفاف انتخابات کے خواب کو چکنا چور کردیا ، راشد محمود سومرو نے مزید کہاھوم ڈپارٹمنٹ سندھ نے رینجرز کے ھاتھ پاون باندھ کر سندھ پولیس کو الیکشن کا چوکیدار بنادیا تھا جس سے نہ صرف چوکیدار کے چور ہونے کا خدشہ یقین میں تبدیل ہوا بلکہ امن امان کی صورتحال تباہ ہوتی رہی مگر سندھ پولیس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں آپکے اتحادی نے سندھ حکومت کے ذریعہ نہ صرف ووٹ کو چوری کیا ہے بلکہ تاریخ کی بدترین دھاندلی کرکہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، راشد محمود سومرو نے مزید کہا
اب تحریک کا آغاز کرچکے ہیں جلد پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں گھوٹکی سے کرآچی تک مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے،