سرینگر(نمائندہ خصوصی )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دونوجوانوں کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتارنوجوانوں کی شناخت طالب حسین اور شیراز احمد میر کے طورپر ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طالب حسین اور شیراز احمد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سات الگ الگ مقدمات میں ملوث ہیں۔