ٹنڈوجام(نمائندہ خصوصی ) سندھ زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ انجنیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وائس چانسلرکا اظھار تعزیت، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پراجیکٹ ونگ کے اسسٹنٹ انجینئر شاہد حسین پنہور 56 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے اپنے حیدرآباد کے گھر میں انتقال کرگئے، مرحوم کو حیدرآباد بائی پاس کے قریب واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض حسین سومرو اور دیگر نے شاھد پنھور کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کیا، جاری کردی تعزیتی بیان میں وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ شاھد پنھور ایک قابل اور محنتی افسر تھے، جن کے انتقال پر ان کے لواحقین کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ اور دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اسے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔