اسلام آباد( بیورو رپورٹ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستانی حکام سے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پربریفنگ مانگ لی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرا جائزہ اجلاس پر کل مذاکرات کا فائنل راونڈ ہوگا۔ آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے ایسٹ ڈکلیریشن بارے میکنزم اور دیگر معاملات پر وزارت خزانہ،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر اور سٹیٹ بنک سے اہم بریفنگ مانگ لی ہے۔پیر کو پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف کو انٹی منی لانڈرنگ کے قانون میں ترامیم بارے بریفنگ دیں گے۔ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو بھی کل تک حتمی شکل دی جائےگی،مذاکرات کی کامیاب تکمیل سے اگلے ماہ تک پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط مل جائیگی۔