کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں یومیہ 10 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کٹنے لگے، شہریوں سے چالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپے وصول کیے جارہے ہیں ۔کراچی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر 8 سے 10 ٹریفک پولیس اہلکار و افسران نظر آتے ہیں جو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روکتے ہیں اور قانون کی مختلف شقیں توڑنےکا جواز بتا کر چالان کردیا جاتا ہے۔سیکڑوں ہزاروں روپےکے چالان مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے لگے ہیں۔کراچی میں 90 ٹریفک سیکشن ہیں، ٹریفک پولیس کے عملےکا دعویٰ ہےکہ ہر ایک سیکشن افسر کو روزانہ 25 سے زائد چالان کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے