کوئٹہ( بیورو رپورٹ ) السیف کوچ کے مالک جو اسمگلروں کا سرغنہ ہے نے مسافر کوچز میں خفیہ خانے بنا کر مسافروں کی آڑ میں اسمگلنگ کی ناکام کوشش کی۔ ایف سی بلوچستان نے دیگر صوبوں کو جانے والی مسافر کوچز سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا جس پر السیف کے مالک نے ویڈیو بنا کر پروپگنڈا کیا۔ ایف سی بلوچستان کہ مطابق غیر ملکی سامان میں مضر صحت چائینز نمک اور غیر ملکی سیگریٹس برآمد کیے گئے۔ کارروائیوں میں پلاسٹک کراکری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ایف سی بلوچستان آرمی چیف سید عاصم منیر کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے کارروائیوں کا مقصد بلوچستان سے اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ لکپاس پر بد نام زمانہ بلیک میلر ٹرانسپورٹرز حضرات کی اپنی من مانیاں عروج پر ان کی بلیک میلنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہےلکپاس پوسٹ پر گزشتہ دِنوں سخت چیکینگ کے باعث لوکل اسمگلرز کو بھاری نُقصان ہوا جس کی وجہ سے اسمگلرز نے آج لکپاس ٹنل کے مقام پر روڈ کو مکمل بند کر دیا ۰ کوئٹہ جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ بچے، عورتیں اور بوڑھے لوگ شدید تنگ ہو رہے ہیں