کراچی ( خالد فروشوری سے) کراچی میں فلم “ لفنگے” کی ٹریلر لانچنگ تقریب ،
بہت دلچسپ رہی، مرکزی کاسٹ میں شامل مانی، مبین گبول، سلیم معراج، سمیع خان، بہروز سبزواری اور ہیروئین، نازش جہانگیر نے میڈیا کے تُند و تیز سوالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور اپنی محنت سے بنائی گئی فلم کا بھرپور دفاع کرتے رہے، ہو سکتا ہے کہ فلم کی کچھ سچوئیشنز اور مکالمے دیکھنے والوں کو نسبتا” بولڈ اور ذومعنی لگیں مگر ان سے لطف اندوز ہوے بغیر بھی نہیں رہا جا سکتا، رائیٹر اور ڈائریکٹر کی تخلیقی صلاحیت کو یہ کہہ کر داد دی جا سکتی ہے
کہ فلم میں گالیوں کے صرف آدھے آدھے حصے استمعال کئے گئے ہیں ٹیک ٹو ایونٹس مینجمنٹ کی تہمینہ خالد نے اچھی محفل سجائی اور ٹریلر دیکھ کر لگا کہ کم بجٹ میں بننے والی یہ فلم، کوئی بھی اپ سیٹ کر سکتی ہے، فی الحال بہت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، مگر پاکستانی فلمبینوں کے بدلتے تیور ، باکس آفس پر کسی سر پرائز کا پیش خیمہ بھی ہو سکتے ہیں ، عید الاضحیٰ پر فلم “لفنگے” اپنے مد مقابل دو بڑی فلموں،” قائدِ اعظم زندہ باد” اور “ لندن نہیں جاوں گا” کو مات نا بھی دے سکی تو ٹف ٹائم ضرور دے گی،