ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے اپنی 90 کی دہائی کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے دوسرے حصے سے متعلق بڑا اشارہ دیدیا۔عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام لائیو پر اپنی کلاسک فلم کے ممکنہ سیکوئل کے متعلق واضح اشارہ دیا اور ساتھ ہی مداحوں کو زیادہ پرجوش ہونے سے منع کیا۔انداز اپنا اپنا ایک مزاحیہ فلم تھی، جس میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔عامر خان نے سوشل میڈیا لائیو پر گفتگو کے دوران بتایا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی ’انداز اپنا اپنا 2 پر کام کررہے ہیں، لیکن کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تو مداح پرجوش نہ ہوں۔1994ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا تذکرہ 30 سال بعد جاری ہے، ایسے میں عامر خان نے تذکرہ کیا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں، جو ابتدائی مرحلے میں ہے۔بالی ووڈ اسٹار اپنی اگلی فلم’ستارے زمین پر‘ میں کام کررہے ہیں جبکہ وہ آخری بار سلمان کی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئے تھے۔