کراچی(اسٹاف رپورٹر)صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کنزیومر ایسوسی ایشن اف پاکستان کیپ کے کراچی ڈویژن آفس میں سیمینار منعقد کیا گیا اس موقع پر چیئرمین کیپ کوکب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے صارفین کو انکے حقوق سے متعلق بنیادی نکات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں صارفین چونکہ اپنے حقوق سے بخوبی آگاہ ہیں اسی لیے وہاں کے برانڈز، مینوفیکچرر اور فروخت کنندہ ازخود صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے پر مجبور ہیں۔ تقریب کے بعد صارفین کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں کوکب اقبال چیئرمین کیپ خلیل شیخ سینیئر وائس چیئرمین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی واک کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے ذمہ دار منافہ اور تاجر ۔ اشیا صرف میں انتخاب کا حق ۔ صارفین کے حقوق بحال کرو ۔جاگ سارے جاگ ۔ نمائندگی کا حق، صارفین کے حقوق بحال کرو جیسے نعرے درج تھے ۔ واک کا مقصد صارفین کو ان کے حقوق کے بارے میں اگاہی دینا تھا۔