لاہور( بیورو رپورٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ ہو گیا -پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے اسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے -اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دست خط کیے۔18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے ۔گجرات، جہلم، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر تک مکمل ہوں گے ۔ملتان، بہاول پور، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ساہی وال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈیرہ غازی خان، سیال کوٹ، مری، اوکاڑہ اور میاں والی سیف سٹی پراجیکٹ اسی سال مکمل ہوں گے -اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے –