لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے گردوں کے امراض کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس سال کے مرکزی خیال "علاج تک مساوی رسائی اور ادویات کے بہتر استعمال کو فروغ دینا” کے تحت پنجاب میں عوام کو گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی – محترمہ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلاسز کی سہولت کو مزید بہتر کیا جائے گا – گردوں کی بیماریوں کے مستند علاج کے لیے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کر دیا گیا ہے۔محترمہ مریم نواز شریف نے اس موقع پر گردہ عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گردے کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں –