جموں:(نمائندہ خصوصی )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) آج جموں خطے کے مختلف اضلاع میں کم از کم سات مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے ٹیموں نے ڈوڈہ ضلع میں تین مقامات، ضلع ریاسی میں دو جبکہ رام بن اور جموں اضلاع میں ایک ایک مقام پر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔یہ چھاپے حسن بابر، محمد عرفان، صبدر علی، عبدالرشید ، شمشاد بیگم ، عبدالرشید نائک اور سجاد احمد کے گھروں پر مارے گئے۔ چھاپوںکے دوران گھروں سے موبائل فون اور دیگر اشیاءضبط کی گئیں۔ایس آئی اے کے ایک افسر نے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھاپے جموں میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے