پشاور( بیورو رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجدعلی خان، سیکرٹری جنگلات نذر حسین شاہ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلی کو محکمے کے انتظامی معاملات، کارکردگی، اہداف اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے اور محکمے کا ریونیو بڑھانے کے لئے ٹھوس اور حقیقت پسندانہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلی حیات کو ماہی پروری کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز اور ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبے میں