کراچی(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر کی بڑی کاروائی میں موبائل فون سمز کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاانسپیکٹر مسعود احمد نے چھاپہ مار کاروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کو شالیمار روڈ سکھر پر واقع نجی کمپنی کی فرنچائز سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے میں ملوث تھے ۔چھاپے کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل فون سمز برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان میں شہزاد میمن اور حفیظ اللہ شامل ہیں ۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے متعدد غیر قانونی ایکٹو موبائل فونز سمز برآمد کر لی گئیملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں