کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں پولیس کی ڈکیت پارٹی بےنقاب ہوگئی، ایس ایچ او زمان ٹاون راؤ رفیق کو ایک کروڑ 18 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ایس ایچ او راؤرفیق اور ملوث اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 2 پولیس اہلکار ظفر اور کرم مفرورہیں۔واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایسٹ زون پولیس کی 4 سے 6 موبائلوں نے زمان ٹاون تھانےکا گھیراؤ کر کے راؤ رفیق اور اہلکاروں کو حراست میں لیا۔ایس ایچ او سے تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس حوالے سے آئی جی سندھ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں 3 روز قبل تاجر اور اس کے ساتھیوں کو سپر ہائی وے سے اغوا کیا گیا تھا۔ گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لوٹے جانے کے بعد پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرارہوگئی تھی۔زرائع کے تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی ملوث پائی گئی جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔