سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی سرینگر کی عدالت میں فردم جرم دائرکی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت میں گاندربل کے رہائشی نوجوان عادل احمد پرے اورکولگام کے رہائشی باسط احمد ڈار کے خلاف فردجرم ان کے خلاف صورہ پولیس اسٹیشن سرینگرمیں درج ایک جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی ہے ۔عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔اطلاعات کے مطابق عادل احمد پرے شہید ہوچکے ہیں جبکہ باسط احمد لاپتہ ہیں ۔