کراچی (نیوز ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیرہوا بازی خواجہ آصف کو خط لکھ کر نیا ڈی جی تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔خط میں کہا ہے کہ ایوی ایشن کی بحالی اوربہتری کےلیےنیاڈی جی فوری تعینات کیاجائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ڈی جی سی اے اے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنزکی بحالی میں ناکام رہے۔خط کے متن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو توڑ کر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ بھی حل نہ ہوسکا، پائلٹس لائسنس کامعاملہ سینیٹ ایوی ایشن کمیٹی کے احکامات کے باوجود ڈی جی نے حل نہیں کیا۔خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن کے کسی ماہرکو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی لگایاجائے۔