کراچی( کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
پیرکو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں علی زیدی، خرم شیرزمان، فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی، بلال غفار، ارسلان تاج، علی عزیز اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔