اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )محترمہ شزا فاطمہ خواجہ نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا چارج سنبھال لیا۔ محترمہ شزا فاطمہ خواجہ نے منگل کو بطور وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن آمد پر سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن حسن ناصر جامی, ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی اور وزارت آئی ٹی کے دیگر سینئر افسران نے محترمہ شزا فاطمہ کا پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں محترمہ شزا فاطمہ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی اداروں کی ورکنگ اور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔