کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کرلیپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بقیہ 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیےلاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیاپاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گذشتہ روز دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھےتمام لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال کر متعلقہ سول حکام کے حوالے کیے جاچکے ہیںپاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے