کراچی ( نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیاملزم فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔غلام حضرت نامی افغان ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاکستانی پاسپورٹ جعلی تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔ملزم مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھابعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔