لاہور( نمائندہ خصوصی) عالمی یوم خواتین کی مناسبت سےلاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز کے 30رکنی وفد نےکرتار پور راہداری کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد نے اپنے دورے کا آغاز نارووال یونیورسٹی سے کیا جہاں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حسیب صاحب نے صبح سویرے وفد کو خوش آمدید کہا اور ناشتہ دیا۔۔شکرگڑھ کے بہترین ریسٹورنٹ لاہوری ہوٹل کے مالک عرفان سیٹھ نے پر تکلف ظہرانہ جبکہ ظفروال بار کی سیکرٹری جنرل محترمہ اسما مغل ایڈووکیٹ نے عصرانہ دیا۔۔۔میزبانوں میں مرزا سرور رانا امیر خان۔ سیٹھ اشرف اور ملک قدیر نے دیدہ و دل فرش راہ کردیے۔۔۔۔بطور نائب صدر لاہور پریس کلب مجھے بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ ہماری ممبران خواتین نے اس دورے کے دوران مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔۔انہوں نے قدم قدم پر جس طرح اپنی اسلامی اور مشرقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا۔اس سے ناصرف میرا سر فخر سے بلند ہو گیا بلکہ میرے دل میں ان کی قدر اور بڑھ گئی ہے۔۔۔۔۔مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے اسی طرح کا خواتین کا ہیڈ مرالہ کا ایک ٹور کوئی دس سال پہلے میرے عزیز دوست جناب حافظ ظہیر اعوان کی قیادت میں گیا تھا۔۔۔۔سیالکوٹ میں میرے دوستوں ڈاکٹر شمس جاوید نوازش قریشی اور تنویر حیدر اعوان نے میری درخواست پر اس ٹور کو ارینج کیا تھا اور مہمان نوازی کی حد کردی تھی۔۔۔۔۔۔یوں لاہور پریس کلب کی پوری تاریخ میں خواتین کا یہ دوسرا ٹور ہے۔۔۔ان شا اللہ خواتین ممبران کے لیے اسی طرح کے مطالعاتی دورے جاری رہیں گے