لکھنو:)(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈکے ریاستی صدر حافظ نور احمد رضا اظہری کو گرفتار کر لیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے انہیںریاست میں مدارس کیخلاف یوگی حکومت کے اقدامات ان کے تبصروں پر گرفتار کیاہے۔ نور احمد رضا اظہری نے یوگی حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت دانستہ طورپر مساجد اور مدارس کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی اور وہ انہیں ختم کرنے کے درپے ہے۔ مودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں میں شدید خوف پایاجاتا ہے ۔گزشتہ سال یوپی پولیس نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرمسلم سیاست دان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کا الزام لگانے پر نور احمد رضا کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا۔