کراچی( رپورٹ : مرزا افتخار بیگ)پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی ادکاری کے بعد اب فیشن کی دنیا میں بھی ہلچل مچانے کےلئے تیار ہیں۔ فیصل قریشی معروف برانڈ نارکنز کے اشتراک سے دیدہ زیب ملبوسات کی اپنی ایف کیو کلیکشن متعارف کروائیں گے ، ان کلیکشن کی نمائش ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی جس میں فیشن کے دلدادہ افراد کےلئے خوبصورت اور دلکش ملبوسات کے امتزاج پر مبنی ملبوسات پیش کئے جائیں گے ۔ فیصل قریشی اور نارکنز کے درمیان اشتراک کے لئے معاہدہ پر دستخطی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی۔
فیصل قریشی نے جہاں شوبز میں اداکاری میں اپنا منفرد نام بنایا ہے وہیں انہوں نے فیشن کی دنیا میں بھی جادو چلانے کےلئے دیدہ زیب ملبوسات پیش کرنے کےلئے نارکنز کے ساتھ اشتراک کیا جو لگژری اور نفاست کانام ہے ۔ نارکنز کے مخصوص جمالیاتی اور فطری اندازسے متاثر ہوکر ایف کیو کلیکشن فیصل قریشی کی فیشن کی دنیا میں جدت پر مبنی تخلیقی اور اختراعی کوششوں کا مظہر ہے۔نارکنز جو ملبوسات کی تیاری میں غیر معمولی مہارت اور معیار کےلئے شہرت رکھتا ہے ، کےلئے فیصل قریشی کے ساتھ اشتراک ایک اعزاز ہے۔اس اشتراک سے فیشن کے تصور کو نئی جہت ملے گی جبکہ فیشن کے شوقین افراد کو ان کے مزاج کے مطابق ملبوسات میسر آئیں گے ۔ایف کیو کلیکشن رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے ملبوسات پیش کرنے جارہا ہے جس سے خوبصورت اوردلکش ملبوسات کے متلاشی افراد کےلئے ایک مثالی انتخاب ہوگا۔نارکنز کے ساتھ اشتراک پرکا اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ایف کیو کلیکشن متعارف کروانے کےلئے نارکنز کے ساتھ شراکت داری میرے لئے جوش کا باعث ہے۔ یہ کلیکشن میرے ذاتی سٹائل اور موجودہ فیشن کےلئے میرے وژن کا عکاس ہے ۔یہ اشتراک تخلیقی صلاحیتوں اور کاریگری کے امتزاج کو ظاہر کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پورے خطے کے فیشن کے ماہرین کی امیدوںپر پورا اترے گا۔ ۔نارکنز 1991سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی وسیع رینج کی سورسنگ، مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2015میں نارکنز نے عمدہ اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کےلئےانٹی گریٹڈ ٹیکسٹائل فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی۔اعلیٰ درجے کی کاٹن، مکس فیبرک اور روایتی کپڑوں میں مہارت رکھتے ہوئے نارکنز مردوں کےلئے متنوع انتخاب کی پیش کش کرتا ہے جس میںظ پلین ، ٹیکسچرڈ، اور جیکورڈ شامل ہیں۔ ان کی مہارت امریکن سوپیما کاٹن، مصری گیزا کاٹن، اور شاندار فائبر مرکبات میں ہے۔ مزید برآں نارکنز خواتین کے مختلف قسم کے ملبوسات پیش کرتا ہے جن میں پرنٹ شدہ، فنیسی ، فیسٹول کلیکشن کے لیے سلے اور بغیر سلے ملبوسات شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ نارکنز پرفیوم اور فٹ ویئر کی مکمل رینج بھی پیش کرتا ہے 5000 سے زیادہ ریٹیل اور برانڈ آوٹ لیٹس کے ملک گیر نیٹ ورک کے ساتھ نارکنز صارف دوست کاروبار کےلئے شہرت رکھتا ہے