کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جی ڈی اے سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی کی ہدایت پر فراڈ الیکشن کے خلاف آج بروز اتوار پی ٹی آئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فراڈ انتخابات کے خلاف سندھ سراپا احتجاج ہے ،جی ڈی اے نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے فراڈ الیکشن کے خلاف اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں بروز اتوار سندھ بھر کے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں پی ٹی آئی کے ساتھ مقامی عہدیداروں کے ساتھ رابطہ کر کے ان کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے احتجاج کریں،انہوں نے کہا فراڈ انتخابات کی بدولت بننے والی حکومتوں کے خاتمے تک جی ڈی اے کا احتجاج جاری رہے گا ۔