لاہور( نمائندہ خصوصی) اے این ایف کی پاکستان بھارت سرحد پر کامیاب کارروائی ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مافیا گرفتار کرکے13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کےمطابقاے این ایف کی پاکستان بھارت سرحد پر کامیاب کارروائی ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مافیا گرفتار کر لیا ۔آپریشن پنجاب سے متصل انٹرنیشنل بارڈر کے قریب کیا گیا۔ کواڈ کوپٹرز کے ذریعے انٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔دوران کارروائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 اہم افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان محمد منیر اور عدیل احمد کا تعلق بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے۔ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان کا بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف کیا ہے ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کا تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنز کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضبط کیے گئے کواڈ کاپٹرز/ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ضبط شدہ کواڈ کاپٹرز آٹو ریٹرن فیچر کے ساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرسکتے ہے۔اے این ایف ملوث نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون پر کاربند ہے۔